0
Saturday 16 Oct 2021 01:09

زائد قیمت پر چینی کی فروخت میں ملوث شوگر ملز کیخلاف کارروائی

زائد قیمت پر چینی کی فروخت میں ملوث شوگر ملز کیخلاف کارروائی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے زائد قیمت پر چینی کی فروخت میں ملوث شوگر ملز کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ پنجاب حکومت نے قانون کی خلاف ورزی میں ملوث شوگر ملوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چنار شوگر ملز فیصل آباد، شکر گنج شوگر ملز جھنگ اور پسرور شوگر ملز گوجرانوالہ کے مالکان اور انتظامیہ کیخلاف مقدمات درج کرلیے اور مالک چنار شوگر ملز جاوید کیانی سمیت شکر گنج شوگر ملز کے مالک پرویز احمد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق قانون شکنی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، چینی کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی جب کہ چینی کی ایکس مل قیمت 84.75، ریٹیل 89.75 روپے فی کلو گرام سے زائد پر فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 958917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش