QR CodeQR Code

لاہور میں ایام عزاء کا آخری ’’چپ تعزیہ‘‘ کا جلوس

16 Oct 2021 10:25

یہ جلوس تاجدار امامت کے گیارہویں آفتاب حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے نکالا جاتا ہے۔ جلوس امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہو کر نیلی بار چوک، سول سیکرٹریٹ، ضلع کچہری اور لوئر مال سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایام عزاء کا آخری ’’چپ تعزیہ‘‘ اسلام پورہ میں امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہوا۔ جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا، نماز مغرب کے بعد کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ یہ جلوس تاجدار امامت کے گیارہویں آفتاب حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت اور اسیرانِ شام کی مدینہی روانگی کی مناسبت سے نکالا جاتا ہے۔ جلوس میں 72 تعزیے، علم اور ذوالجناح کی شبیہہ برآمد کی گئی۔

عزاداروں میں خواتین، بچوں سمیت ہرعمر کے افراد شریک تھے۔ چپ تعزیہ کا جلوس پانڈو سٹریٹ عزاء خانہ سے برآمد ہوا جس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور نوحہ خوانی کرتی رہی۔ جلوس امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہو کر نیلی بار چوک، سول سیکرٹریٹ، ضلع کچہری اور لوئر مال سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچا۔ جہاں رات بھر مجلس عزاء ہوتی رہی۔ سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت جلوس کے اطراف تمام راستے کنٹینرز اور خاردار تاروں سے بند کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 958949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958949/لاہور-میں-ایام-عزاء-کا-ا-خری-چپ-تعزیہ-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org