QR CodeQR Code

ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں منایا گیا ہو، عمران خان

16 Oct 2021 11:52

وزیراعظم نے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا اور کہا کہ ربیع الاوّل کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت خاص ہے، اللّٰہ کے نبی ﷺ نے لوگوں کو متحد کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو عید میلادالنبیؐ کی تیاریوں کے سلسلے میں سجا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا اور کہا کہ ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں منایا گیا ہو، ربیع الاوّل کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت خاص ہے، اللّٰہ کے نبی ﷺ نے لوگوں کو متحد کیا۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بنی گالہ کے گھر کی تصویر بھی شیئر کی جس میں عمران خان کے گھر چراغاں دیکھا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ اس بار وفاقی کابینہ کے ارکان اپنی سرکاری اور نجی رہائش گاہ پر ربیع الاول جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے چراغاں وغیرہ کے ساتھ سجاوٹ کا اہتمام کریں۔
 


خبر کا کوڈ: 958970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958970/ایسا-جشن-منائیں-کہ-ملکی-تاریخ-میں-پہلے-کبھی-نہیں-منایا-گیا-ہو-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org