0
Saturday 16 Oct 2021 13:43

امریکی ناظم الامور کی لیگی قیادت کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما سے ملاقات

امریکی ناظم الامور کی لیگی قیادت کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر ’’مشن لاہور‘‘ پر ہیں جہاں وہ سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ مریم نواز اور شہباز شریف کے بعد ان کی ملاقاتوں کا ہدف پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور افغانستان کو درپیش انسانی بحران پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہر ملک کو افغانستان میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عام افغان شہریوں کو بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کی وجہ سے مزید مصائب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے ملاقات کی، دونوں رہنماوں  نے باہمی احترام اور اتفاق پر مبنی پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔

سابق وزیراعظم نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور افغانستان کو درپیش انسانی بحران پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہر ملک کو افغانستان میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عام افغان شہریوں کو بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کی وجہ سے مزید مصائب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سابق وزیراعظم نے حکومت اور اپوزیشن دونوں میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے میں اپنی قیادت کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان تمام عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے اتفاق رائے رکھتی ہے، جو ریاست پاکستان کیخلاف دشمنی رکھتے ہیں۔ بعد ازاں سابق وزیراعظم نے مہمانوں کی پُرتکلف کھانے سے تواضع کی۔
خبر کا کوڈ : 958981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش