0
Saturday 16 Oct 2021 15:04

عید میلادالنبی(ص) 19 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

عید میلادالنبی(ص) 19 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پنجاب میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی بھی نہیں ہوگی اور کسی بھی شہر میں موبائل فون سروس بھی بند نہیں کی جائے گی۔ جبکہ سندھ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خواتین، بزرگ، بچے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اور صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 958993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش