0
Saturday 16 Oct 2021 18:21

بھارت مودی حکومت کی کمزور خارجہ پالیسی سے گھرا ہوا ہے، سونیا گاندھی

بھارت مودی حکومت کی کمزور خارجہ پالیسی سے گھرا ہوا ہے، سونیا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کی صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کو وزیراعظم نریندر مودی پر خارجہ پالیسی کو لے کر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی کمزور پالیسی نے سرحد پر خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اہم ایشوز پر اپوزیشن کو ساتھ نہ لیکر چلنے پر اڑے ہوئے ہیں۔ آج یہاں کانگریس کی اعلٰی ترین پالیسی ساز تنظیم ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ہمیشہ مضبوط پوزیشن رہی ہے لیکن مودی حکومت نے اسے کمزور کردیا ہے اور چین ہماری کمزوری سے دراندازی کررہا ہے۔ کانگریس کمیٹی کی صدر نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ چین ہماری سرحد میں داخل ہوا ہے اور وزیراعظم نے ملک کے لوگوں سے جھوٹ بولا کہ سرحد پر کوئی دراندازی نہیں ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 959008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش