0
Saturday 16 Oct 2021 18:25

عام آدمی کی آسانی کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جا رہے ہیں، شوکت ترین

عام آدمی کی آسانی کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جا رہے ہیں، شوکت ترین
اسلام ٹائمز۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں حکومت کا ہدف ہے کہ اگلے 4 سے 5 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 20 فیصد تک لے کر جائیں۔ امریکہ کے دورے پر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پریس بریفنگ میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ عام آدمی کی بہتری اور آسانی کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے میڈیا کو اپنے دورہِ امریکہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ستمبر 2021ء کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دو ارب ستر کروڑ ڈالر وطن بھجوائے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال جون سے دو ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر آرہی ہیں۔ موجودہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر کے باضابطہ چینلز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے فعال پالیسی جیسے اقدامات، کوروناء وباء کے پیش نظر سرحد پار سفر کو کم کرنے اور غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ کے حالات نے گذشتہ سال سے ترسیلات زر کی آمد میں مسلسل بہتری اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ امریکہ میں اہم مالیاتی اداروں کے حکام سے ملاقاتوں میں موجودہ حکومت کے مالیاتی اصلاحاتی اقدامات کو سراہا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 959012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش