0
Saturday 16 Oct 2021 18:57

پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم و عوام دشمن قدم ہے، جماعت اسلامی

پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم و عوام دشمن قدم ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے سراسر ظلم اور عوام دشمن قدم قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اپنے منشور اور وعدوں کے مطابق عوام کو روزگار، گھر اور ریلیف تو نہ دے سکی، مگر کمر توڑ مہنگائی سے عوام کو زندہ رہنے کے حق سے بھی محروم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا، روز مرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، جس سے براہ راست غریب آدمی ہی متاثر ہوگا۔ صوبائی امیر نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر اتوار سے کراچی تا کشمور سندھ میں بھی کمر توڑ مہنگائی کے خلاف ہفتہ احتجاج کے سلسلے میں بھرپور مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قوم سے کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرکے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 959014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش