0
Saturday 16 Oct 2021 19:19

افغانستان میں نمازِ جمعہ پر مسلسل حملے بدترین سفاکیّت ہیں، علامہ مرید نقوی

افغانستان میں نمازِ جمعہ پر مسلسل حملے بدترین سفاکیّت ہیں، علامہ مرید نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران نمازیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں نمازِ جمعہ پر مسلسل حملے بدترین سفاکیّت، طالبان کی رِٹ پر سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوموں کے غم میں شامل نہ ہونا بھی سنگدلی اور غیر اسلامی رویہ ہے، قندھار کے اہلسنت شہریوں کے زخمیوں کی مدد کرنے، خون دینے سے ثابت ہوتا ہے اِس خطہ میں شیعہ، سُنی کا کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان و افغانستان میں مختلف ناموں سے بے گناہوں کا خون بہانے والی تنظیمیں، لشکر دراصل امریکہ، اسرائیل، بھارت کے کرائے کے قاتل ہیں، دونوں ملکوں کی ذمہ دار سُنی، شیعہ قیادت نے اسلام دشمن طاقتوں کی طرف سے سُنی، شیعہ لڑائی کی سازش ناکام بنا دی ہے۔

تعزیتی بیان میں علامہ مرید نقوی نے کہا کہ ہماری حکومت کا ردِ عمل انسانی، اسلامی رشتے کے علاوہ اس تناظر میں بھی ہونا چاہئے کہ درندہ صفت داعش ارضِ پاک پر بھی پنجے گاڑ چکی ہے، جس کی طرف کچھ عرصہ قبل ایک سابق وزیرِ داخلہ نے بھی میڈیا میں اشارہ کیا تھا۔ ملک و ملت کو داعش اور اُس کی ہم فکر کالعدم تنظیموں کے شر سے بچانے کیلئے حکومت و ریاستی ادارے منظّم حکمتِ عملی اختیار کریں۔ انہوں افسوس کا اظہار کیا کہ دونوں اسلامی ممالک میں ایک ہی مسلک کے پیروکاروں کیخلاف مسلسل دہشتگردی ملکی استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ اسلام آباد اور دیگر شہروں میں تکفیری، دہشتگرد عناصر کی مذموم سرگرمیوں سے دانستہ چشم پوشی حکومت کیلئے مسائل پیدا کرے گی۔ مخصوص مائنڈ سیٹ کے تحت نمازِ جمعہ کے شہداء کو جاں بحق لکھنا بھی میڈیا کا افسوسناک رویہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 959015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش