QR CodeQR Code

پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ضیاء لانگو

16 Oct 2021 19:44

اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی کوشش ہے کہ بی اے پی کو ٹوڑ دے، مگر ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور ضیاء اللہ لانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے بہت جلد ہوا نکل جائے گی۔ پی ڈی ایم کی تمام قیادت اس کوشش میں لگی ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو کیسے توڑا جائے، مگر ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام اراکین باشعور ہیں۔ توقع ہے کہ بہت جلد ساتھی پی ڈی ایم کی سازشوں کو پہچان لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 24 تاریخ کو باپ پارٹی کے تمام اراکین متحد ہوکر پی ڈی ایم کا مقابلہ کریں گے۔ پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں۔ ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔
 
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عوام کی حمایت سے پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام ہوگی۔ جام کمال کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ قوم کے ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کر مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں۔ جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ صوبائی حکومت اپنی مدت بھی پوری کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 959016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959016/پی-ڈی-ایم-میں-سب-مفاد-پرست-جمع-ہیں-ضیاء-لانگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org