0
Saturday 16 Oct 2021 20:04

کوئٹہ، خواتین کیلئے موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح

کوئٹہ، خواتین کیلئے موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ نادرا کی جانب سے خواتین کیلئے نادرا موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح آج کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری تھے۔ نادرا کے مطابق یہ موبائل رجسٹریشن ٹیم کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں جاکر خواتین کو شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے بنائی گئی ہے۔ موبائل وین میں دو عدد ڈیسک قائم ہیں۔ جن میں نادرا کی خواتین افسر خواتین کو سہولیات فراہم کرینگی اور ایک پورا باپردہ ماحول قائم کیا جائے گا۔
 
اس موقع پر قاسم خان سوری نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔ انہوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہماری باپردہ خواتین کے لئے نادرا موبائل رجسٹریشن وین کا آغاز کیا گیا ہے۔ میں ڈی جی نادرا میر عالم خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کی محنت رنگ لے آئی۔ ڈپٹی اسپیکر نے نادرا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کی رجسٹریشن اور ویریفکیشن بھی نادرا کے جدید سسٹم کے ذریعے ہی ممکن ہو پائی ہے، جس سے ہم ایک شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے مستحقین کو پہچان سکتے ہیں اور ان کی مالی مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا وزیراعظم کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے اور کوئٹہ میں جلد نادرا میگا سنٹر کا افتتاح بھی ہونے جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 959020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش