0
Saturday 16 Oct 2021 21:34

تحریکِ انصاف ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی ہے، بلاول بھٹو زرداری

تحریکِ انصاف ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی ہے، 1 لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دراصل عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کر رہی ہے، پی پی پی دور میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا بوجھ کبھی عوام پر نہیں ڈالا تھا۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا ہے کہ پی پی پی کی عوام دوست حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سے بچا سکتی ہے، بجلی کے اگلے روز پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ عمران خان عوام دشمن وزیرِاعظم ہیں، پاکستان کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والی حکومت سے نجات کے لئے عوام ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 959039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش