0
Saturday 16 Oct 2021 22:08

مشاورت کے بعد ظہور بلیدی کو صدر منتخب کیا ہے، منظور کاکڑ

مشاورت کے بعد ظہور بلیدی کو صدر منتخب کیا ہے، منظور کاکڑ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ نے نجی ٹی وی چینل پر بی اے پی کے آئینی بحران پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اتھارٹی انسپشن کے تحت پرسنل آفیشل اکاؤنٹ قابل قبول ہے۔ پورے پاکستان اور صوبے کے عوام نے ٹویٹر پر جام صاحب کا استعفیٰ دیکھا۔ استعفیٰ کے ساتھ جام صاحب نے تمہید بھی بندھی تھی۔ جام کمال نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ جان جمالی اور جنرل سیکرٹری انٹرا الیکشن کی تیاری کریں۔ دس سے پندرہ دن کے دوران جام کمال صاحب نے استعفیٰ واپس کیوں نہیں لیا۔
 
منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے مشاورت کے بعد ظہور بلیدی کو قائم مقام صدر منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جام کمال صاحب نے ٹویٹر پر کہا کہ بی اے پی کے جنرل سیکرٹری نے دانستہ طور پر غلطی نہیں کی ہے۔ میں جام صاحب سے پوچھتا ہوں کہ آپ نے دانستہ استعفیٰ دیا تھا یا غیر دانستہ طور پر ایسا کیا۔
خبر کا کوڈ : 959050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش