0
Sunday 17 Oct 2021 01:41

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 1767 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 118000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 101166 روپے ہوگئی ہے۔ بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1000 روپے کم ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1226 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 959079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش