QR CodeQR Code

حکومت پیٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر پر لے کر جائے گی، سعید غنی کا دعوی

17 Oct 2021 02:56

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ملک پر مسلط کی گئی حکومت کی سزا عوام اٹھا رہی ہے، یہ ایسی منحوس حکومت ہے کہ لوگوں کی تنخواہیں کم ہورہی ہیں اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے حکومت پیٹرول کی قیمتیں 250 سے 300 روپے فی لیٹر پر لے کر جائے گی، حکومت ڈالر کی قیمت بھی 250 پر لے کر جائے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک پر مسلط کی گئی حکومت کی سزا عوام اٹھا رہی ہے، یہ ایسی منحوس حکومت ہے کہ لوگوں کی تنخواہیں کم ہورہی ہیں اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 140 ڈالر فی بیرل سے اوپر گئیں، پیپلز پارٹی کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کی قیمتوں سے کم رکھیں۔ سعید غنی نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کی پہچان اس کی روشنیاں اور تعلیم و ترقی نہیں رہی، کراچی شہر کی پہچان دہشتگردی بن گئی، اب شہر قائد میں امن و امان قائم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 959086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959086/حکومت-پیٹرول-کی-قیمت-300-روپے-فی-لیٹر-پر-لے-کر-جائے-گی-سعید-غنی-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org