QR CodeQR Code

امام خمینی نے ہفتہ وحدت کا اعلان کرکے سامراج کی سازشوں کو خاک میں ملایا، علامہ مقصود ڈومکی

17 Oct 2021 03:06

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیمیں ایکٹو ہو رہی ہیں، 80 ہزار شہداء کے پاکیزہ خون کے نتیجے میں جو امن قائم ہوا، اسے سبوتاژ کرنے کیلئے داعش اور لشکر جھنگوی کے دہشتگرد ایک دفعہ پھر سرگرم ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ اتحاد امت اور اخوت اسلامی کا مہینہ ہے، رہبر کبیر، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ہفتہ وحدت کا اعلان کرکے اسلام دشمن سامراجی قوتوں کی تفرقہ بازی پر مبنی تمام تر سازشوں کو خاک میں ملا دیا، اہل سنت ہمارے بھائی ہیں اور ہمارے سر کا تاج ہیں، ہم سب مل کر عشق رسول (ص) اور اتباع رسول (ص) کا عہد کریں گے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ملک میں ایک دفعہ پھر کالعدم دہشت گرد تنظیمیں ایکٹو ہو رہی ہیں اور وطن کا امن خطرے میں ہے، 80 ہزار شہداء کے پاکیزہ خون کے نتیجے میں جو امن قائم ہوا، اسے سبوتاژ کرنے کے لئے داعش اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد ایک دفعہ پھر سرگرم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے سر عام جلسوں کو حکومت اور اداروں کی سرپرستی حاصل ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 959089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959089/امام-خمینی-نے-ہفتہ-وحدت-کا-اعلان-کرکے-سامراج-کی-سازشوں-کو-خاک-میں-ملایا-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org