0
Sunday 17 Oct 2021 03:06

امام خمینی نے ہفتہ وحدت کا اعلان کرکے سامراج کی سازشوں کو خاک میں ملایا، علامہ مقصود ڈومکی

امام خمینی نے ہفتہ وحدت کا اعلان کرکے سامراج کی سازشوں کو خاک میں ملایا، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ اتحاد امت اور اخوت اسلامی کا مہینہ ہے، رہبر کبیر، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ہفتہ وحدت کا اعلان کرکے اسلام دشمن سامراجی قوتوں کی تفرقہ بازی پر مبنی تمام تر سازشوں کو خاک میں ملا دیا، اہل سنت ہمارے بھائی ہیں اور ہمارے سر کا تاج ہیں، ہم سب مل کر عشق رسول (ص) اور اتباع رسول (ص) کا عہد کریں گے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ملک میں ایک دفعہ پھر کالعدم دہشت گرد تنظیمیں ایکٹو ہو رہی ہیں اور وطن کا امن خطرے میں ہے، 80 ہزار شہداء کے پاکیزہ خون کے نتیجے میں جو امن قائم ہوا، اسے سبوتاژ کرنے کے لئے داعش اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد ایک دفعہ پھر سرگرم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے سر عام جلسوں کو حکومت اور اداروں کی سرپرستی حاصل ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 959089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش