0
Sunday 17 Oct 2021 12:48

لاہور، شہر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

لاہور، شہر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ ایس پی سٹی رضوان طارق نے سٹی ڈویژن کے گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیا۔ ایس پی سٹی نے اس موقع پر ڈٰیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عبادت کیلئے آنیوالے تمام افراد کی سخت چیکنگ کی جائے، گرجا گھروں کے تمام سکیورٹی پوائنٹس پر بھی نظر رکھی جائے۔ ایس پی سٹی نے دوران وزٹ چرچز میں آنے والے شہریوں کی تلاشی کے عمل کا مکمل جائزہ لیا اور داخلی و خارجی راستوں کے سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا۔

ایس پی سٹی رضوان طارق کا کہنا تھا کہ پارکنگ کو گرجا گھروں سے دور مناسب فاصلہ پر بنایا جائے۔ انہوں نے گرجا گھروں کی چھتوں پر تعینات اہلکاروں اور افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں کے گردونواح میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، تھانوں کی گاڑیاں اپنے اپنے ایریا میں مؤثر پیٹرولنگ جاری رکھیں، گرجا گھروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 959138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش