QR CodeQR Code

تاجدار ختم نبوت کی آمد کا جشن منانا عظیم سعادت ہے، مرزا ارشد القادری

17 Oct 2021 15:30

 متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشد القادری نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کی آمد کا جشن دنیا و آخرت کی کامیابی کا زریعہ ہے، آپ کی آمد سے نبوت کا باب بند ہوگیا، آپ کو اللہ تعالی نے سلسلہ نبوت کو ختم کرنے والا بنا کر بھیجا، آپ کے بعد قیامت تک کوئی اور نبی مبعوث نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل میں شامل سنی تحریک بستی دائرہ کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت، اہلبیت و صحابہ کے سلسلے میں عظیم الشان میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت سنی تحریک کے مرکزی رہنما اور متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری، چیئرمین خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری، راو عارف رضوی، رکن الدین حامدی، ملک امجد بھٹہ و دیگر نے کی۔ میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن اور متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کی آمد کا جشن منانا عظیم سعادت اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا زریعہ ہے۔ آپ کی آمد سے نبوت کا باب بند ہوگیا، آپ کو اللہ تعالی نے سلسلہ نبوت کو ختم کرنے والا بنا کر بھیجا۔ آپ کے بعد قیامت تک کوئی اور نبی مبعوث نہیں ہوگا۔

متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری اور سٹی صدر سنی تحریک علامہ سعید اختر قادری نے کہا کہ حضور کی ولادت کا جشن منانا توفیق خداوندی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ راو عارف رضوی اور ملک امجد بھٹہ نے کہا کہ گلی گلی محافل میلاد و جلوسوں کا اہتمام کرنا عاشقان رسول کی پہچان ہے۔ رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ متحدہ میلاد کونسل فروغ عشق رسول کی تحریک ہے، ہم اس پلیٹ فارم سے اسلام کے پیغام امن و سلامتی کو عام کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 959162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959162/تاجدار-ختم-نبوت-کی-آمد-کا-جشن-منانا-عظیم-سعادت-ہے-مرزا-ارشد-القادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org