QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی(ص) کی تقریب

17 Oct 2021 16:02

تقریب میں صوبائی وزیر اعجازعالم آگیسٹین اور علامہ اصغر عارف چشتی سمیت دیگر بین المذاہب قائدین نے شرکت کی اور نبی آخر الزمان(ص) کی ولادت کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر مقررین نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف لاہور کے دفتر میں عشرہ رحمت اللعالمین کی مناسبت سے خصوصی بین المذاہب تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے قائدین نے شرکت کی اور رحمت عالم کے میلاد کی مناسبت سے کیک کاٹا۔ تقریب کا اہتمام  لاہور میں لارنس روڈ پر کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر اعجازعالم آگیسٹین اور علامہ اصغر عارف چشتی سمیت دیگر بین المذاہب قائدین نے شرکت کی اور نبی آخر الزمان(ص) کی ولادت کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر مقررین نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔

علامہ اصغر عارف چشتی کا کہنا تھاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا کو امن اور رواداری کا پیغام دیا ہے۔ رہنماوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات سے دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے جہاں تمام مذہب کے لوگ جمع ہوں اور ایک دوسرے کی خوشی میں شامل ہوں تو ان سے نفرتیں کم ہوتی ہیں اور مذاہب کے درمیان رواداری کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب اور مسالک اتحاد اور اتفاق کا درس دیتے ہیں۔ ہندو رہنما پنڈت بھگت لال کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن پوری دنیا میں امن کا قیام ہے۔


خبر کا کوڈ: 959167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959167/تحریک-انصاف-کے-زیراہتمام-جشن-عید-میلادالنبی-ص-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org