0
Sunday 17 Oct 2021 16:18

ریاست مدینہ کے قیام کیلئے ہمیں اپنے گھروں سے آغاز کرنا ہے، طاہر اشرفی

ریاست مدینہ کے قیام کیلئے ہمیں اپنے گھروں سے آغاز کرنا ہے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی کہتے ہیں کہ عشرہ رحمت اللعالمین پر ملک بھر میں تقریبات جاری ہیں، تمام مسائل کا حل سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہے۔ سیرت اکیڈمی اپرمال لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان جو کلمہ طیبہ کی بنیاد قائم ہوا، اس کا اصل نظام شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نسل دین سے جڑی تو ہے لیکن عصر حاضر کے مسائل کے حل کی طرف توجہ بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے سیرت اتھارٹی کا اعلان کیا ہے، جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع اسلام آباد میں ہوگا۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کیلئے ہمیں اپنے گھروں سے آغاز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 959171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش