QR CodeQR Code

ٹویٹر پر اختر مینگل کی حکومت پر تنقید، جام کمال کا ردعمل

17 Oct 2021 16:41

واقعہ ہوشاپ کیحوالے سے ٹویٹر پر اختر مینگل نے کہا کہ کسی حکومتی نمائندے میں اخلاقی جرات نہیں کہ مذاکرات کرے۔ وزیراعلیٰ نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دن گزر چکے ہیں کہ سانحہ ہوشاپ کے لواحقین کوئٹہ میں گورنر ہاؤس اور سی ایم ہاؤس کے قریب احتجاج کر رہے ہیں۔ لیکن کسی بھی حکومتی نمائندے میں یہ اخلاقی جرات نہیں کہ وہ ان لوگوں سے مذاکرات کرے۔
 
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اس بیان پر ردعمل کا اظہار کیا اور ٹویٹ دیتے بی این پی کے رہنماء کے بیان کی تردید کر دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سردار صاحب کو غلط بریفنگ ملی ہے۔ ہم لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور جلد ہی مذاکرات کامیاب ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی لوگوں یا تنظیموں کو اپنے گھر کے باہر دھرنا دینے سے نہیں روکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 959175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959175/ٹویٹر-پر-اختر-مینگل-کی-حکومت-تنقید-جام-کمال-کا-ردعمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org