QR CodeQR Code

جام کمال نے 460 ملین دبئی ایکسپو کے اشتہارات پر ضائع کئے، ظہور بلیدی

17 Oct 2021 16:56

بی اے پی کے رہنماء نے وزیراعلیٰ بلوچستان پر عوام اور حکومت بلوچستان کا پیسہ دبئی ایکسپو کے اشتہارات پر خرچ کرنے کا الزام لگایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر اور پارلیمانی رکن ظہور بلیدی نے جام کمال خان پر صوبائی حکومت کے پیسے ضائع کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جام سرکار نے عوامی دولت کو ضائع کیا ہے اور 460 ملین روپے صوبائی خزانہ سے نکال کر دبئی ایکسپو 2021 کے اشتہارات پر لگا دیئے ہیں۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد بننے والی حکومت کے بارے میں کہا ہے کہ ہماری نئی صوبائی حکومت ایسے خورد برد پر گہری نظر رکھے گی اور عوامی دولت اور غیر ضروری خرچوں پر روک تھام عائد کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 959176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959176/جام-کمال-نے-460-ملین-دبئی-ایکسپو-کے-اشتہارات-پر-ضائع-کئے-ظہور-بلیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org