QR CodeQR Code

خالد خورشید کا جلال آباد میں سید جعفر شاہ مرحوم کے نام پر وبائی امراض کا ہسپتال بنانے کا اعلان

17 Oct 2021 18:52

اتوار کے روز جلال آباد میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ مرحوم کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سید جعفر شاہ کرونا کے مرض میں مبتلا تھے، یہاں کرونا جیسے وبائی بیماریوں سے نمٹنے کیلئے کوئی ہسپتال نہیں، اس لیے جلال آباد میں وبائی امراض کے علاج کیلئے سید جعفر شاہ کے نام پر جدید سہولیات کے حامل ہسپتال بنایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید نے جلال آباد گلگت میں سید جعفر شاہ کے نام پر وبائی امراض کا ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔ اتوار کے روز جلال آباد میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ مرحوم کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد خورشید نے کہا کہ سید جعفر شاہ کرونا کے مرض میں مبتلا تھے، یہاں کرونا جیسے وبائی بیماریوں سے نمٹنے کیلئے کوئی ہسپتال نہیں، اس لیے جلال آباد میں وبائی امراض کے علاج کیلئے سید جعفر شاہ کے نام پر جدید سہولیات کے حامل ہسپتال بنایا جائے گا۔ چونکہ یہ اعلان سیف اللہ نیازی نے پہلے بھی کیا تھا، میں ایک بار پھر یہی اعلان کرتا ہوں، اس حوالے سے سہیل عباس کی ماہرین سے ملاقات ہو چکی ہے، وبائی امراض کے علاج کیلئے یہ مثالی ہسپتال ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 959188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959188/خالد-خورشید-کا-جلال-ا-باد-میں-سید-جعفر-شاہ-مرحوم-کے-نام-پر-وبائی-امراض-ہسپتال-بنانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org