0
Sunday 17 Oct 2021 20:05

وفاق المدارس الشیعہ کا ہفتہ وحدت منانے کا اعلان، اہلسنت کے جلوسوں کا استقبال کیا جائے گا

وفاق المدارس الشیعہ کا ہفتہ وحدت منانے کا اعلان، اہلسنت کے جلوسوں کا استقبال کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی کی تقریبات میں شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت مام خمینی کے حکم کے مطابق ہفتہ وحدت کا کل سے آغاز کیا جا رہا ہے۔ عید میلادالنبی کے جلوس نکالیں گے۔ برادران اہلسنت کی طرف سے نکالے گئے جلوسوں میں شرکت کریں گے۔ ان جلوسوں کا استقبال کرکے اتحاد امت کا عملی ثبوت دیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عید میلادالنبی امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے۔ خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماننے والے سب میلاد مصطفی مناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبی کی مناسبت سے ہفتہ وحدت 17 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر نے کہا کہ جامعتہ المنتظر کے اساتذہ اور طلبہ ماڈل ٹاون میں اہلسنت برادران کی طرف سے عید میلادالنبی کے جلوس کا استقبال کریں گے اور سبیل بھی لگائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 959193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش