0
Sunday 17 Oct 2021 20:19

عید میلاد النبی (ص) کو پورے گلگت بلتستان میں سرکاری سطح پر منایا جائے گا، خالد خورشید

عید میلاد النبی (ص) کو پورے گلگت بلتستان میں سرکاری سطح پر منایا جائے گا، خالد خورشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے عید میلاد النبی (ص) کو پورے گلگت بلتستان میں سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدمیلاد النبی (ص) سرکاری سطح پر منانے کے لئے تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ کل رات محفل میلاد ہوگا، جس میں تمام مکاتب فکر کے اکابرین، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور تمام مہمانوں کی میں خود میزبانی کر رہا ہوں اور 12 ربیع اول کے روز بھی محفل میلاد جاری رہیگی۔ اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جی بی بھر کے تمام اضلاع میں بھی سرکاری سطح پر محفل میلاد کے حوالے تقریبات منعقد ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں محکمہ اوقاف کے تحت زیارت مقدسات کی بحالی کے لئے بھی اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ چونکہ جی بی آئینی صوبے کی طرف بڑھ رہا ہے اور قومی امید ہے صوبہ بن جانے کے بعد محکمہ اوقاف کا دائرہ کار جی بی تک بھی بڑھایا جائیگا۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے یکساں نصاب تعلیم ملک بھر میں نافذ کر دیا ہے اور صوبائی کابینہ نے جی بی میں بھی اس کی منظوری دیدی ہے اور حوالے سے محکمہ تعلیم کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ اگر محکمہ تعلیم میں اس حوالے سے عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے تو ان سے پوچھا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 959195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش