QR CodeQR Code

سوراب، خاتون سمیت دو افراد غیرت کے نام پر قتل

17 Oct 2021 20:24

فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کا قتل غیرت کے نام پر ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے نواحی علاقے سوراب میں ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جانبحق ہو گئی جبکہ دوسرے شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا، مگر وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے راستے پر ہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کا قتل غیرت کے نام پر ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 959196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959196/سوراب-خاتون-سمیت-دو-افراد-غیرت-کے-نام-پر-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org