0
Sunday 17 Oct 2021 22:06

بلوچستان میں سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، جام کمال

بلوچستان میں سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، جام کمال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے آج بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں چوتھی گوادر آف روڈ جیپ ریلی کے معروف ریسرز کے ہمراہ سن سیٹ پارک کا دورہ کیا اور پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سن سیٹ پارک کو سیر و تفریح کیلئے منفرد حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ سیاحت کے فروغ کے لئے ہماری حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ گوادر کی ترقی بلوچستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 959203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش