QR CodeQR Code

عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے گلگت کے سرکاری دفاتر پر چراغاں

17 Oct 2021 22:18

وزیراعلیٰ خالد خورشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عید میلاد النبی کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت صوبے میں تین روزہ جشن کا آغاز ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے گلگت کے تمام سرکاری دفاتر میں چراغاں کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہائوس، گورنر سیکرٹریٹ، دفتر ضلع کونسل سمیت دیگر دفاتر پر برقی قمقمے روشن کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خالد خورشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عید میلاد النبی (ص) کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت صوبے میں تین روزہ جشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ ہائوس اور گورنر سیکرٹریٹ کو عام عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ سی ایم ہائوس میں خصوصی لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے جو دو روز تک جاری رہے گا۔ گیارہ اور بارہ ربیع الاول کی رات کو وزیراعلیٰ ہائوس میں محفل نعت ہوگی جو رات صبح نماز فجر تک جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 959204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959204/عید-میلاد-النبی-ص-کی-مناسبت-سے-گلگت-کے-سرکاری-دفاتر-پر-چراغاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org