0
Sunday 17 Oct 2021 23:19

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام افغانستان میں شیعہ نسل کشی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام افغانستان میں شیعہ نسل کشی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مقررین نے افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ایجنڈا کے تحت افغانستان میں نماز جمعہ کے اجتماعات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس میں دو سو سے زائد نمازی شہید ہوچکے ہیں۔ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش اور عالمی استکبار شیطان بزرگ امریکہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

عراق اور شام سے تربیت یافتہ بھیڑیوں کو افغانستان میں منتقل کیا گیا۔ شکست خوردہ تکفیری دہشت گرد شیعہ مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہوچکے ہیں، ان کو تحفظ فراہم کرنے میں افغانستان کی نئی حکومت بھی ناکام نظر آتی ہے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سب سے پہلے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور ان پر زمین تنگ کی جا رہی ہے، قابل افسوس امر ہے کہ افغانستان میں شیعہ نسل کشی اور بربریت پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظمیں خاموش ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج تو نکل چکی ہیں لیکن تکفیری و دہشت گرد تنظیموں کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے۔ خطے سے جب تک امریکی شیطانیت کا خاتمہ نہیں ہوگا، تب تک امن ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 959208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش