QR CodeQR Code

عدلیہ کو طاقت کے مراکز سے بے خوف ہوکر فیصلے کرنے چاہیئں، جسٹس مقبول باقر

17 Oct 2021 23:44

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کیجانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ جج کی آزادی بھی عدلیہ کی ہی آزادی ہے، جج کو حکومت اور سیاسی گروہوں سے بھی آزاد رہنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر نے کہا ہے کہ عدلیہ کو طاقت کے مراکز سے بے خوف ہو کر فیصلے کرنے چاہئیں، آزاد عدلیہ ہی ہر طرح کے دباؤ سے آزاد رہ سکتی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ جج کی آزادی بھی عدلیہ کی ہی آزادی ہے، جج کو حکومت اور سیاسی گروہوں سے بھی آزاد رہنا چاہیئے۔ جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ جج کو کسی دوسرے جج کے دباؤ سے بھی آزاد رہنا چاہیئے اور اپنی آزادانہ سوچ سے فیصلے کرنے چاہئيں۔ انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار سوچ والے جج کو حساس مقدمات سے الگ کرنا عدلیہ کے تقدس پر منفی اثرات ڈالتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 959210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959210/عدلیہ-کو-طاقت-کے-مراکز-سے-بے-خوف-ہوکر-فیصلے-کرنے-چاہیئں-جسٹس-مقبول-باقر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org