0
Sunday 17 Oct 2021 23:55

کارساز حملہ پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا سانحہ ہے، شیری رحمان

کارساز حملہ پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا  سانحہ ہے، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کارساز حملہ پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا  سانحہ ہے۔ سانحہ کارساز کی برسی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے پیغام جاری کیا ہے۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر عوام کا سمندر شہید بی بی کو خوش آمدید کہنے آیا تھا، 14 سال پہلے آج کے دن شہید بی بی کے ساتھ جمہوریت بھی واپس آئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کو ملک میں جمہوریت کی بحالی کے قافلے پر حملہ کیا گیا، دھماکے کے بعد پیپلز پارٹی کے جیالوں نے دور بھاگنے کے بجائے ٹرک کے گرد تحفظ کے لئے دائرہ بنایا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ جانثارانِ بے نظیر اور کارکنان نے بہادری اور قربانی کی نئی مثال قائم کی، واقعے میں پیپلز پارٹی کے 181 کارکنان شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارساز کے شہداء اور جیالوں کو سرخ سلام پیش کرتی ہوں، پاکستان میں جمہوریت ہمارے قائدین اور کارکنان کے خون کے بدولت قائم ہوئی ہے۔ سینیٹر پی پی پی شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا جمہوریت کی بحالی میں کوئی کردار نہیں، جمہوری اصولوں اور آئین پر پیپلز پارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 959212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش