QR CodeQR Code

ترکی ایف 35 لڑاکا طیاروں میں اپنی سرمایہ کاری واپس چاہتا ہے, اردوان

17 Oct 2021 23:59

استنبول ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اردوان نےکہا کہ ترکی نے امریکا کے ایف 35 پروگرام کے 1.4 ارب ڈالرکی ادائیگی کی تھی، جس کے بدلے امریکا نے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ ترکی ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر قدم اٹھائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا نے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں ادائیگی کے بدلے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی ہے تاہم ترکی ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں اپنی سرمایہ کاری کی واپسی چاہتا ہے۔ استنبول ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اردوان نےکہا کہ ترکی نے امریکا کے ایف 35 پروگرام کے 1.4 ارب ڈالرکی ادائیگی کی تھی، جس کے بدلے امریکا نے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ ترکی ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر قدم اٹھائے گا۔ خیال رہے کہ روسی دفاعی نظام کی خریداری پر امریکا نے 2019 میں ترکی کو نیٹو کے ایف 35 طیاروں کے پروگرام سے الگ کر دیا تھا۔ گزشتہ ماہ خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ترکی نے امریکا سے 40 ایف 16 طیارے اور 80 ماڈرنائزیشن کِٹ خریدنے کی درخواست کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 959213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959213/ترکی-ایف-35-لڑاکا-طیاروں-میں-اپنی-سرمایہ-کاری-واپس-چاہتا-ہے-اردوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org