0
Monday 18 Oct 2021 00:05

مظفر گڑھ، گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

مظفر گڑھ، گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مظفر گڑھ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے پیر جہانیاں میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جن کی نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد، 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 18 سال سے 2 ماہ کے درمیان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کے مطابق گھر کے ایک رہائشی محبوب عرف کالا نے 18 ماہ قبل روہیلانوالی کے علاقے ماہرہ میں فوزیہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی، آتشزدگی کا واقعہ بھی مبینہ طور پر محبوب عرف کالا کے سسرالیوں کی کارروائی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں، جس میں پیٹرول کی خالی بوتل بھی شامل ہے۔ نعشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد محبوب عرف کالا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 959216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش