0
Monday 18 Oct 2021 10:11

نئی افغان حکومت تسلیم نہ کرنے سے داعش کو فائدہ ہے، امیر خان متقی

نئی افغان حکومت تسلیم نہ کرنے سے داعش کو فائدہ ہے، امیر خان متقی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کو تسلیم نہ کرنے سے داعش کو فائدہ ہے۔ امیر خان متقی نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنا افغانوں کے حقوق سلب کرنا ہے اور اس صورتحال نے افغانستان کی معیشت پر منفی اثر ڈالا ہے، طالبان حکومت کو عالمی سطح پر تسلیم کرنا اور عالمی امداد ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا ملکی ذخائر منجمد کرنا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی اپنے وسائل سے افغانستان میں سرمایہ کاری اور بحالی میں فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ دنیا کے ممالک کی جانب سے امداد کا اعلان افغانستان کے ساتھ ان کے تعاون کو ظاہر کرتا ہے، ملک میں داعش کے خطرے کے حوالے سے ملک میں سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے اور اس لحاظ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے رواں ہفتے ترکی کا سرکاری دورہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 959253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش