0
Monday 18 Oct 2021 10:19

ممتاز شاعر ڈاکٹر اجمل نیازی انتقال کر گئے

ممتاز شاعر ڈاکٹر اجمل نیازی انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی 75 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ اجمل نیازی 1947ء میں موسیٰ خیل میانوالی میں پیدا ہوئے، گورڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ کالج میانوالی، گورنمنٹ کالج لاہور اور ایف سی کالج میں لیکچرار رہے۔ ڈاکٹر اجمل نیازی روزنامہ نوائے وقت میں "بے نیازیاں" کے عنوان سے کالم لکھتے رہے ہیں۔ اجمل نیازی نے 45 سال ادب کی خدمت میں گُزارے، انہوں نے اردو اور پنجابی زبان میں شاعری کی۔ اجمل نیازی کی تصنیفات میں جل تھل، محمد الدین فوق، بے نیازیاں، مندر میں محراب اور سوانح حمید نظامی شامل ہیں۔ نامور شاعر اجمل نیازی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

 
خبر کا کوڈ : 959256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش