QR CodeQR Code

حکومت مخالف مظاہرے

پی ڈی ایم کی اہم بیٹھک آج ہو گی

18 Oct 2021 10:29

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا جس میں مولانا فضل الرحمان نے اہم فیصلوں کا عندیہ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کے لیے اہم بیٹھک آج ہو گی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا جس میں مولانا فضل الرحمان نے اہم فیصلوں کا عندیہ دیا ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا جس کے بعد شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کرکے مہنگائی کے معاملے پر حکومت کے خلاف تحریک کے فیصلے کی توثیق حاصل کر لی ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد نے 12 ربیع الاول کے بعد حکومت کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں مظاہرے ہوں گے۔

 


خبر کا کوڈ: 959261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959261/پی-ڈی-ایم-کی-اہم-بیٹھک-ا-ج-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org