0
Monday 18 Oct 2021 11:35

لاہور، افغانستان میں شیعہ نسل کشی کیخلاف آئی ایس او کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور، افغانستان میں شیعہ نسل کشی کیخلاف آئی ایس او کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں دہشتگردی کے واقعات کیخلاف پاکستان بھر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے یوم احتجاج منایا۔ یوم احتجاج کے تحت ملک کے گوش وکنار میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جس سے تنظیم کے مرکزی رہنماوں نے خطاب کیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا عالمی ایجنڈا کے تحت افغانستان میں نماز جمعہ کے اجتماعات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں دو سو زائد نمازی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش اور عالمی استکبار شیطان بزرگ امریکہ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ عراق اور شام سے تربیت یافتہ بھیڑیوں کو افغانستان میں منتقل کیا گیا، شکست خوردہ تکفیری دہشتگرد شیعہ مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہو چکے ہیں، ان کو تحفظ فراہم کرنے میں افغانستان کی نئی حکومت بھی ناکام نظر آتی ہے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سب سے پہلے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور ان پر زمین تنگ کی جا رہی ہے، قابل افسوس امر ہے کہ افغانستان میں شیعہ نسل کشی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں اس بربربیت پر خاموش ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج تو نکل چکی ہیں لیکن تکفیری و دہشتگرد تنظیموں کو امریکی پشت پناہ حاصل ہے۔ خطے سے جب تک امریکی شیطنت کا خاتمہ نہیں ہوگا امن ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 959277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش