QR CodeQR Code

لاہور کی تاریخی مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے ہائیکورٹ کا بڑا اقدام

عدالت نے پنجاب ہائی سکیورٹی زون ایکٹ 2021 کو فوری منظور کروانے کا حکم دیدیا

18 Oct 2021 12:47

درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 2020 کے عدالتی فیصلے کے باوجود لاہور کی مال روڈ پر ریڈ زون ایکٹ نافذ نہیں کیا گیا۔ ریڈ زون ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے سے نابینا افراد کا مال روڈ پر احتجاج جاری ہے۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مال روڈ پر نابینا افراد کے احتجاج و دھرنے کا معاملہ، ریڈ زون ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت۔ عدالت نے پنجاب ہائی سکیورٹی زون ایکٹ 2021 کو فوری منظور کروانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

جسٹس جواد حسن نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی، ڈپٹی سیکرٹری ہوم سمیت دیگر افسران پیش ہوئے،، جسٹس جواد حسن نے ڈپٹی سیکرٹری ہوم  سے استفسارکیا کہ آپ نے تو کہا تھا کہ مال روڈ کو ریڈ زون ڈکلیئر کر دیں گے تو کیوں نہیں کیا؟ جس پر ڈپٹی سیکرٹری ہوم نے جواب دیا کہ آپ کا فیصلہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا تھا، آپ کے فیصلہ کے بعد کچھ درخواستیں مفاد عامہ کے طور پر موصول ہوئیں، ان کو حل کرنے کے بعد اب مسودہ منظوری کیلئے اسمبلی بھیج دیا ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 2020 کے عدالتی فیصلے کے باوجود لاہور کی مال روڈ پر ریڈ زون ایکٹ نافذ نہیں کیا گیا۔ ریڈ زون ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے سے نابینا افراد کا مال روڈ پر احتجاج جاری ہے۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عدالت نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ مسودہ قانون فوری اسمبلی سے منظور کروایا جائے اور پیمرا ٹی وی چینلز کو مال روڈ پر کوریج سے باز رکھنے کیلئے ہدایات جاری کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ میڈیا مال روڈ پر ہونیوالے مظاہروں کو کوریج نہیں دے گا تو کوئی بھی یہاں احتجاج نہیں کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 959293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959293/لاہور-کی-تاریخی-مال-روڈ-پر-احتجاجی-مظاہرے-روکنے-کیلئے-ہائیکورٹ-کا-بڑا-اقدام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org