QR CodeQR Code

حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ و ریونیو مقرر کر دیا

18 Oct 2021 14:42

وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے شوکت ترین کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی کردی ہے، اور کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ شوکت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چھٹی کے دن اتوار 17 اکتوبر کو جاری کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ و ریونیو مقرر کر دیا۔ تفصیلات وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ و ریونیو مقرر کر دیا ہے، اور شوکت ترین کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے شوکت ترین کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی کردی ہے، اور کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ شوکت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چھٹی کے دن اتوار 17 اکتوبر کو جاری کیا گیا ہے، شوکت کی بطور وفاقی وزیر مدت 16 اکتوبر کو ختم ہوگئی تھی، شوکت ترین جب تک دوبارہ وفاقی وزیر خزانہ نہیں بنتے اس وقت تک ای سی سی اجلاسوں کی صدارت نہیں کرسکیں گے اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کابینہ کی دیگر کمیٹیوں کی صدارت بھی نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 959310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959310/حکومت-نے-شوکت-ترین-کو-مشیر-خزانہ-ریونیو-مقرر-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org