0
Monday 18 Oct 2021 14:42

حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ و ریونیو مقرر کر دیا

حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ و ریونیو مقرر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ و ریونیو مقرر کر دیا۔ تفصیلات وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ و ریونیو مقرر کر دیا ہے، اور شوکت ترین کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے شوکت ترین کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی کردی ہے، اور کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ شوکت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چھٹی کے دن اتوار 17 اکتوبر کو جاری کیا گیا ہے، شوکت کی بطور وفاقی وزیر مدت 16 اکتوبر کو ختم ہوگئی تھی، شوکت ترین جب تک دوبارہ وفاقی وزیر خزانہ نہیں بنتے اس وقت تک ای سی سی اجلاسوں کی صدارت نہیں کرسکیں گے اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کابینہ کی دیگر کمیٹیوں کی صدارت بھی نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 959310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش