QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، ایک ہفتے میں 3 دہشتگرد ہلاک، 4 گرفتار کئے

18 Oct 2021 15:04

گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں تین کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور ایک کا کالعدم ٹی جی پی سے ہے۔ سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، ہلاک ہونیوالے دہشتگروں میں سے ایک کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی جبکہ مرنیوالوں میں دو نامعلوم بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی نے گذشتہ ہفتے کے دوران ہونیوالے آپریشنز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران صوبہ بھر میں 22 انٹیلی جنس بیسیڈ آپریشنز کئے گئے، جن کے دوران 4 دہشتگرد گرفتار اور تین ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں سے ہینڈ گرینڈ اور دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں تین کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور ایک کا کالعدم ٹی جی پی سے ہے۔ سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ہلاک ہونیوالے دہشتگروں میں سے ایک کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی جبکہ مرنیوالوں میں دو نامعلوم بھی شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ، ایک کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا، اسی طرح سی ٹی ڈی نے چنیوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کیا، دہشتگرد کی شناخت عبدالرحیم مکی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے گیارہ سو گرام بارودی مواد اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے غفار کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینڈ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا۔

راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے رحیم اکبر کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کر رہا تھا، اس کے قبضہ سے اشتعال انگیر پمفلٹس برآمد کر لئے گئے۔ سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی جے پی سے تعلق رکھنے والے حسن رضا کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم پر الزام ہے کہ وہ فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کر رہا تھا۔ سی ٹی ڈی نے تمام گرفتار افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 959317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959317/سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائیاں-ایک-ہفتے-میں-3-دہشتگرد-ہلاک-4-گرفتار-کئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org