QR CodeQR Code

31 اکتوبر کو نوجوان اسلام آباد ان ظالم حکمرانوں سے حساب لینے ڈی چوک آرہے ہیں

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام مہنگائی، اشیائے خوردونوش اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف احتجاج 

18 Oct 2021 15:32

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ملتان کے امیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے غلاموں کی غلامی سے نکلنا ہوگا، ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے ایجنٹوں سے چھٹکارا ہی پاکستان کی عزت ہے، چور لٹیرے حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرنے کا وقت آگیا ہے، جماعت اسلامی یوتھ ان چوروں کے پتلے چوراہوں میں لٹکائے گی اور علامتی پھانسی دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ چور کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، اب انہیں ان کے محلات سے باہر نکالنے کا وقت آگیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے غلاموں نے پاکستان کو دیوالیہ بنا دیا ہے۔ ملکی معیشت تباہی کا شکار ہے، مہنگائی نے قوم کو پریشان کر رکھا ہے، جینا اور مرنا دونوں مشکل ہوچکا ہے۔ ادویات کی قیمتیں، گھی، چینی، دالیں، آٹا عوام کی پہنچ سے دور ہے۔ بجلی کی قیمت میں ناجائز منافع اور ٹیکس وصول کیے جارہے ہیں۔ ٹیکس عوام ادا کر رہی ہے اور عیاشیاں حکمران کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 31 اکتوبر کو نوجوان اسلام آباد ان ظالم حکمرانوں سے حساب لینے ڈی چوک آرہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 959323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959323/ملتان-جماعت-اسلامی-کے-زیراہتمام-مہنگائی-اشیائے-خوردونوش-اور-پٹرولیم-مصنوعات-میں-اضافے-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org