QR CodeQR Code

کوئٹہ، عدالت کیجانب سے واقعہ ہوشاپ میں نااہلی پر اعلیٰ افسران معطل، ملزمان کیخلاف کارروائی کا حکم

18 Oct 2021 16:06

واقعہ ہوشاب کے لواحقین کو بلوچستان ہائی کورٹ کیجانب سے بچوں کی تدفین اور دھرنا ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے واقعہ ہوشاب کے معاملے پر ناقص تفتیش پر کیچ کے ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو معطل کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے حکم دیا ہے کہ معطل افسران کے خلاف نااہلی پر مبنی انکوائری بھی کی جائے اور کرائم برانچ کے تھانے میں ایف سی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جائے۔ عدالت نے اس کے ساتھ ساتھ لواحقین کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ دھرنا ختم کرکے بچوں کی تدفین کریں۔ بلوچستان حکومت کو بھی زخمی بچی کے طبی واجبات فوری طور پر لیاقت نیشنل ہسپتال کو فراہم کرنے کا حکم ملا ہے۔ علاوہ ازیں بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ واقعہ ہوشاب کے بچوں کو شہید ڈیکلیئر کرے، یہ ہم سب کے بچے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 959332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959332/کوئٹہ-عدالت-کیجانب-سے-واقعہ-ہوشاپ-میں-نااہلی-پر-اعلی-افسران-معطل-ملزمان-کیخلاف-کارروائی-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org