0
Monday 18 Oct 2021 16:06

کوئٹہ، عدالت کیجانب سے واقعہ ہوشاپ میں نااہلی پر اعلیٰ افسران معطل، ملزمان کیخلاف کارروائی کا حکم

کوئٹہ، عدالت کیجانب سے واقعہ ہوشاپ میں نااہلی پر اعلیٰ افسران معطل، ملزمان کیخلاف کارروائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے واقعہ ہوشاب کے معاملے پر ناقص تفتیش پر کیچ کے ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو معطل کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے حکم دیا ہے کہ معطل افسران کے خلاف نااہلی پر مبنی انکوائری بھی کی جائے اور کرائم برانچ کے تھانے میں ایف سی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جائے۔ عدالت نے اس کے ساتھ ساتھ لواحقین کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ دھرنا ختم کرکے بچوں کی تدفین کریں۔ بلوچستان حکومت کو بھی زخمی بچی کے طبی واجبات فوری طور پر لیاقت نیشنل ہسپتال کو فراہم کرنے کا حکم ملا ہے۔ علاوہ ازیں بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ واقعہ ہوشاب کے بچوں کو شہید ڈیکلیئر کرے، یہ ہم سب کے بچے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 959332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش