QR CodeQR Code

علی پور، ایم ڈبلیو ایم کی موٹر سائیکل میلاد ریلی، علمائے کرام کی بڑی تعداد شریک 

18 Oct 2021 16:31

ریلی میں علمائے کرام اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد شریک تھی، اس موقع پر مولانا سید شاکر حسین نقوی، مولانا سید حسن رضا نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی، حافظ محمد عبداللہ، مولانا ایاز حسین حیدری، محمد نصراللہ، امیر حسین بہشتی، کاظم علی نقوی، شہروز قمر سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے تقاریب کا سلسلہ جاری ہے، مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کے زیراہتمام ضریح مولا غازی عباس علمدار گھلواں سے سالانہ موٹر سائیکل میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی اپنے مقررہ راستوں ڈی ایس پی چوک، اے ایس پی چوک، سیپ پور چوک، خیرپور چوک، فتح پور چوک، جتوئی چوک، شاہ فیصل چوک، اقبال چوک سے ہوتی ہوئی اے سی کورٹ علی پور پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں علمائے کرام اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد شریک تھی، اس موقع پر مولانا سید شاکر حسین نقوی، مولانا سید حسن رضا نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی، حافظ محمد عبداللہ، مولانا ایاز حسین حیدری، محمد نصراللہ، امیر حسین بہشتی، کاظم علی نقوی، شہروز قمر سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔ ریلی میں دو سو سے زائد موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ولادت باسعادت امام الانبیاء کی مناسبت نعرے بازی بھی کی، جبکہ ریلی کے اختتام پر علمائے کرام نے خطاب اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔


خبر کا کوڈ: 959335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959335/علی-پور-ایم-ڈبلیو-کی-موٹر-سائیکل-میلاد-ریلی-علمائے-کرام-بڑی-تعداد-شریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org