0
Monday 18 Oct 2021 16:48

کوئٹہ، یونیورسٹی آف بلوچستان کے مین گیٹ کے قریب دھماکہ

کوئٹہ، یونیورسٹی آف بلوچستان کے مین گیٹ کے قریب دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع یونیورسٹی آف بلوچستان کے مرکزی گیٹ کے سامنے پولیس ٹرک کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد موقع پر جانبحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔ ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے معلومات نہیں ملی ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے جامعہ بلوچستان کے تمام دروازوں کو بند کرتے ہوئے طلباء کو یونیورسٹی کے اندر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 959341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش