QR CodeQR Code

عشق مصطفیٰٔ کا تقاضہ ہے کہ نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ کی جدوجہد تیز کی جائے، محمد حسین محنتی

18 Oct 2021 19:18

12 ربیع الاول کی مناسبت سے اپنے پیغام میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ آج کی بھٹکتی و سسکتی ہوئی انسانیت کو چین و سکون اور امن صرف مصطفوی نظام کے نفاذ کے ذریعے ہی مل سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سیرت طیبہﷺ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، حضور اکرمؐ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ زندگی کے ہر دائرے میں نہ صرف اسوہ حسنہ پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، بلکہ وطن عزیز میں نظام مصطفیٰ (ص) کے نفاذ کی جدوجہد کو بھی تیز کیا جائے، اسی میں ہی تمام انسانیت کے مسائل کا حل اور دنیا کا امن مضمر ہے۔ 12 ربیع الاول کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ دین سے دوری اور سیرت النبیؐ پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آج امت مسلمہ مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کی تباہی سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی بھٹکتی و سسکتی ہوئی انسانیت کو چین و سکون اور امن صرف مصطفوی نظام کے نفاذ کے ذریعے ہی مل سکتا ہے، آپ نے مدینہ کی مثالی ریاست قائم کرکے بھوک و افلاس، جہالت، بدامنی اور ناانصافی کا خاتمہ کرکے مثالی امن، خوشحالی، ترقی اور انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا۔


خبر کا کوڈ: 959351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959351/عشق-مصطفی-کا-تقاضہ-ہے-کہ-نظام-مصطفی-کے-نفاذ-کی-جدوجہد-تیز-جائے-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org