0
Monday 18 Oct 2021 19:18

عشق مصطفیٰٔ کا تقاضہ ہے کہ نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ کی جدوجہد تیز کی جائے، محمد حسین محنتی

عشق مصطفیٰٔ کا تقاضہ ہے کہ نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ کی جدوجہد تیز کی جائے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سیرت طیبہﷺ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، حضور اکرمؐ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ زندگی کے ہر دائرے میں نہ صرف اسوہ حسنہ پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، بلکہ وطن عزیز میں نظام مصطفیٰ (ص) کے نفاذ کی جدوجہد کو بھی تیز کیا جائے، اسی میں ہی تمام انسانیت کے مسائل کا حل اور دنیا کا امن مضمر ہے۔ 12 ربیع الاول کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ دین سے دوری اور سیرت النبیؐ پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آج امت مسلمہ مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کی تباہی سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی بھٹکتی و سسکتی ہوئی انسانیت کو چین و سکون اور امن صرف مصطفوی نظام کے نفاذ کے ذریعے ہی مل سکتا ہے، آپ نے مدینہ کی مثالی ریاست قائم کرکے بھوک و افلاس، جہالت، بدامنی اور ناانصافی کا خاتمہ کرکے مثالی امن، خوشحالی، ترقی اور انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا۔
خبر کا کوڈ : 959351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش