0
Monday 18 Oct 2021 21:07

بھارت میں جان لیوا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

بھارت میں جان لیوا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں جان لیوا کورونا وائرس کی سست روی کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وبا کے 13596 نئے کیسز درج ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ 230 دنوں میں سب سے کم ہے۔ دریں اثنا اتوار کو ملک میں 41 لاکھ 20 ہزار 772 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی، اب تک 97 کروڑ 65 لاکھ 89 ہزار 540 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13596 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس سے متاثرین افراد کی تعداد تین کروڑ 54 لاکھ 67 ہزار 315 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا 19582 مریضوں کی صحتیابی کے بعد جان لیوا وبا سے شفایاب لوگوں کی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 39 ہزار 331 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 6152 سے گھٹ کر ایک لاکھ 89 ہزار 694 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 166 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 452290 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 959359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش